آئی ایس او پاکستان نے یکم تا 7جولائی” ہفتہ ولایت “منانے کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی

آئی ایس او پاکستان نے یکم تا 7جولائی” ہفتہ ولایت “منانے کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے 7جولائی ہفتہ ولایت منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہفتہ ولایت کے تحت ملک بھر میں نظامِ ولایت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
ہفتہ ولایت منانے کا فیصلہ تنظیم کی مرکزی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی سربراہی مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کی ان کا مزید کہنا تھا کہ ولایت تشیع کی جڑ اور تشیع کے تحفظ کی بنیادی طاقت ہے یہی وجہ کہ نظام ولایت کے پیرو دنیا بھر میں منظم، متحد اور مستحکم ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ
تاریخ گواہ ہے کہ مذہب تشیع کو متفق و متحد رکھنے اور اس کی سرزمینوں کو استعماری طاقتوں کی بلاواسطہ حکمرانی سے بچانے اور حکومتوں کو دین کی مخالفت سے روکنے میں ولایت نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی علماء کی تاریخ میں کم ہی کوئی مثال ملتی ہے۔
امام خمینی رحمۃاللہ علیہ نے ولایت کی برکات سے ہی اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی۔
مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ولایت کی بے مثال طاقت سے ہی دینِ مُبین اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے والی استکباری طاقتیں اور داعش اپنے مکروہ منصوبوں میں ناکام و نامراد ہوئے ہیں ۔
ہمیں مدافع ولایت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار پہ عمل کرتے ہوئے ولایت کی ترویج و تبلیغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
تمام شرکاء نے عزم کیا کہ ملت کے مسائل کا حل ولایت کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے جب تک پاکستان میں موجود نظام ولایت سے منسلک تنظیمیں اور افراد باہم متحد نہیں ہوتے ملت مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکتی ہے آئی ایس او مرکزی صدر نے نظامِ ولایت کو دنیا بھر میں تشیع کی کامیابیوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشیع ہی دنیا کا مستقبل ہے ہمیں اس کی نظریاتی اساس یعنی ولایت کو مضبوط کرنا ہوگا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے