علامہ طالب جوہری کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ مرکزی صدر براردرعارف حسین الجانی

علامہ طالب جوہری کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ مرکزی صدر براردرعارف حسین الجانی

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برار در عارف حسین الجانی نے جید عالم دین اور محق علامہ طالب جوہری کے سانحہ ارتحال پہ گہرے دُکھ اور رنج کا اظہا رکرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ معروف خطیب،مصنف، محقق، فلسفی ،عالم دین اور شاعر کے دارفانی سے دارِبقاء انتقال پہ مُلک عزیز پاکستان کا ہر شہری اورہرمکتب فکر سے رکھنے والے افراد رنجیدہ اور دل گرفتہ ہیں اور اُن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔

علامہ طالب جوہری کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔علامہ مرحوم کی ممبر سے دین ِمبین کی تبلیغ و ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔حدیث رسول ۖکے مطابق ایک عالمِ کی موت پورے عالَم کی موت ہے۔ بلاشبہ سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری کے انتقال سے ملت تشیع سمیت مُلک عزیز پاکستان کا عظیم نقصان ہوا ہے جس کا خلا سالوں میں پُر نہیں ہوگا۔اس عظیم سانحہ پہ ہم مرحوم علامہ طالب جوہری کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور باری تعالیٰ کی بارگاہ میں درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں ۔یاد رہے ایک طویل عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن پر شام غریباں کی مجلس پڑھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اتوار کی رات انتقال کر گئے تھے پاکستان میں ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ علامہ طالب جوہری تفسیر قرآن (احسن الحدیث)کے علاوہ حدیثِ کربلا، عقلیات معاصر اور علامات ظہور مہدی جیسی کئی دیگر کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے