جدید علوم کو سمجھنے کیلئے امام جعفر صادق (ع) کی تعلیمات کو سمجھنا ہو گا-امام جعفر صادق ع نے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی

جدید علوم کو سمجھنے کیلئے امام جعفر صادق (ع) کی تعلیمات کو سمجھنا ہو گا-امام جعفر صادق ع نے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے فروغ علم کو ذریعہ بنایا اور دین اسلام کے علوم و معارف کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کی۔

ایسے عالم میں کہ دشمنان اسلام میں اقتدار کی رسہ کشی عروج پرتھی آپ نے علم دین کو عام کرنے اور فروغ دینے کا بیڑا اٹھایا اور حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو سائنسی ترقی اور جدید علوم کو سمجھنے کیلئے امام جعفر صادق (ع) کی تعلیمات کو سمجھنا ہو گا۔ امام علیہ السلام نے آج سے کئی سو سال قبل اپنی یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم دیکر یہ پیغام دیا کہ جدید علوم کو بھی سمجھنا چاہیئے، امام کا زمانہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی ترقی ہر ملک کی ضرورت ہے، جس کے لئے ہماری نوجوان نسل میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، حکومت کو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے