پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش اور تاریخ ساز قدم ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر برادر علی زین

پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش اور تاریخ ساز قدم ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر برادر علی زین

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر برادر علی زین نے پنجاب کی جامعات میں گورنر پنجاب کی جانب سے ترجمہ کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ
پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش اور تاریخ ساز قدم ہے۔

برادر علی زین کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں قرآن کریم کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج ناگزیر ہوچکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم میں تدبر کیا جائے جو ابھی تک معاشرے میں رواج نہیں پا سکا۔

خصوصا جوانوں کی کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر ملکی این جی اوز کی بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہے۔ ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کے اذہان سے اسلامی اقدار کو ختم کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو سیکولر ازم کی طرف مائل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ایسی گھمبیر صورتحال میں جامعات میں تعلیمات قرآن کی ترویج کے لئے عملی اقدامات ملک عزیز پاکستان کے دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل دور حاضر میں تعلیمات قرآن پر عمل پیرا ہوکر ہی مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں اسی باعث امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنے نصب العین کے تحت عرصہ40سال سے تعلیمات قرآن کریم کے لئے سرگرم عمل ہے۔

Share this post

Comment (1)

  • Fakhar abbas Reply

    Masha Allah bht achi kawish hy

    جون 15, 2020 at 10:26 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے