امامیہ اسکاوٹس کے سالانہ جانثاران علمدار کیمپ کا آغاز ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ڈپٹی چیف اسکاوٹس برادر محمد عباس

امامیہ اسکاوٹس کے سالانہ جانثاران علمدار کیمپ کا آغاز ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ڈپٹی چیف اسکاوٹس برادر محمد عباس

۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام سالانہ مرکزی اسکاوٹ کیمپ، جانثاران علمدار کے عنوان کے تحت بھمروٹ سیداں مری میں شروع ہوگیا ہے۔ امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹس برادر عباس کے کے مطابق کیمپ کا مقصد امامیہ طلبہ کو ظہور امام مہدی علیہ السلام کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکاوٹنگ کیمپ میں پاکستان بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہو رہے ہیں، یہ کیمپ 25 جولائی سے چار اگست تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپ میں فرسٹ ایڈ، ہنگامی صورتحال میں دوسروں کی امداد کے طریقوں، سیلف ڈیفنس، کھوج لگانے کے علاوہ حالات حاضرہ کے موضوعات پر لیکچرز ہوں گے۔ انکا کہنا تھا قرآن مجید، فقہی احکام، سیرت معصومین، اخلاق اسلامی اور عقائد کے موضوعات پر علماء کے دروس ہوں گے۔ امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ نے بتایا کہ دس روزہ تربیتی پروگرام میں دو درجن سے زائد علماء شریک ہوں گے اور آئی ایس او کے سابق صدور سمیت تنظیم کے سینیئرز کی بڑی تعداد بھی ہر سال کی طرح اسکاوٹس کی تربیت کے لیے کیمپ میں شریک ہوتے رہیں گے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے