غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا ایک اور جنگی جرم مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے پر عالمی برادری کی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ترجمان آئی ایس او پاکستان برادر جلال حیدر

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا ایک اور جنگی جرم مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے پر عالمی برادری کی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ترجمان آئی ایس او پاکستان برادر جلال حیدر

غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام کے گھروں کو منہدم کرنے پر عالمی برادری کی خاموشی صیہونی مظالم میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے

ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او پاکستان جلال حیدر نے کیا

ترجمان آئی ایس او پاکستان نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میںفلسطینیوں کو گھروں اور مکانات سے نکال کرایک سوزائد منہدم کیا جارہا ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے مگر مظلوم فلسطینیوں پر زندگی کو تنگ کیا جارہا ہے امت مسلمہ کو اس ظلم پر صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا غاصب صیہونی طاقت اسرائیل ان علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرکے یہاں یہودیوں کو آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ صیہونی ریاست کو مضبوط کیا جاسکے ۔جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے

۔جلا ل حیدر نے کہا کہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کوگھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور بلڈوزر گھروں پر چڑھا دیئے، مظلوم فلسطینی اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنتا دیکھتے رہے اور سوائے آنسو بہانے اور احتجاج کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ صیہونیوں کی جاری بربریت اور فلسطینیوں پر زندگی تنگ کرنے کے واقعات میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے