آئی ایس او پاکستان کی ملک گیر ریلیاں آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ

آئی ایس او پاکستان کی ملک گیر ریلیاں آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ

حکومت پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادپر نائجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرے،مطالبہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان بھر میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پرامن مظاہروں میں عالمی برادری سے شیخ ابرہیم زکزکی کی فوری رہائی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔آئی ایس او پاکستان نے راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،لاڑکانہ،دادو نوابشاہ،کراچی اور گلگت سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے کہ جن پر” آیت اللہ شیخ زکزکی” اور ان کے سیکڑوں حامیوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے ،مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نائجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرے۔احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آیت اللہ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر مظالم نے ان کی اسلامی بیداری کی تحریک کو مضبوط کیا ہے اور شیخ ابراہیم زکزکی جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا ہے افریقہ کی شیعہ تحریک کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یو این او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے۔ نائجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے