چھ جولائی ملت تشیع پاکستان کے افتخار اور فتح کا دن ہے۔ مرکزی صدر برادر سید محمد قاسم شمسی

چھ جولائی ملت تشیع پاکستان کے افتخار اور فتح کا دن ہے۔ مرکزی صدر برادر سید محمد قاسم شمسی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمدقاسم شمسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی 1980 ملت تشیع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کہ جس روز متشدد آمر کیخلاف مخلص عالم دین کی آواز ملت کے حقوق کی ترجمان بن کر ابھری۔
مرکزی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملت تشیع پاکستان کے لئے کامیابی و نصر ت کے اس عظیم دن کو کچھ گمراہ لوگ فسادو فتنہ کا دن قرار دینے کے لئے کوشاں ہیں جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے یہ عظیم دن ملت تشیع پاکستان کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے ۔

مرکزی صدر نے کہا 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوة آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسین کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاالحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ 6 جولائی کو مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے
6جولائی کے کنونشن میں آئی ایس او پاکستان ملت تشیع کے مطالبات کی منظوری میں پیش پیش رہی اور ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، ملت تشیع پاکستان نے مفتی جعفر حسین مرحوم کی سربراہی میں اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوئی ہے
شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہیں جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس معرکہ میں شور کوٹ کے جوان محمد حسین کی شہادت بھی ہوئی، شہید کی قربانی پوری ملت کی وحدت اور یکجہتی کا باعث بنی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے