آئی ایس او کاکوئٹہ میں دہشگرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ

آئی ایس او کاکوئٹہ میں دہشگرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ

آئی ایس او کا احتجاج کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے کوئٹہ دھماکہ میں20محب وطن پاکستانیوں کی شہادت کے موقع پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ شناخت پر ٹارگٹ کیا جا نا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں سے حکومت کاروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے ہم نے ہمیشہ صبر واستقامت سے ظالمین کا سامنا کیا ۔مرکزی صدر کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیرہوچکا ہے۔مرکزی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ،پشاور اسلام آباد سمیت ملک کے اہم مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے