امامیہ اسکاﺅٹس نے یوم وفا تزک و احتشام سے منایا

امامیہ اسکاﺅٹس نے یوم وفا تزک و احتشام سے منایا

حضرت عباس علمدارؑ کی سیرت مبارکہ سے اطاعت امام کا درس ملتا ہے
زاہد مہدی امامیہ چیف اسکاﺅٹس

4شعبان المعظم کو ملک بھر میں یوم ولادت شہید کربلا ،مطیع امام زمان حضرت غازی عباس علمدار کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ سکاوٹنگ کی جانب سے یوم وفا تزک و احتشام سے منایا گیا ۔ملک کے گوش و کنار میں سکاوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے علم غازی عباس کو سلامی پیش کی ۔امامیہ چیف اسکاوٹس زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت ابالفضل کے موقع پر خصوصی طور پرترانہ ریلیز کیا گیا تھا ۔امامیہ چیف اسکاوٹس کا کہنا تھاکہ علمدار لشکر حسینی ،عاشق خدا ، اور امام حسین علیہ السلام کے مطیع حضرت عباس علیہ السلام نے ہر حال میں امام کی اطاعت کی۔ ان کی اطاعت کی اہم وجہ پاکدامنی و عفت تھی امامیہ اسکاﺅٹس اسی لئے ان کی ذات مبارکہ کو آئیڈل قرار دیتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ دشمن اسلام ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ آج کی نوجوان نسل، مولا عباس کی طرح جری ، باوفا، پاکدامن، باعفت اور اپنے وقت کے امام کی مطیع ہو جائے، کیونکہ ان کی انہی خصوصیات کی وجہ سے انہوں نے امام وقت کا ساتھ دیا۔یوم وفا پر امامیہ اسکاﺅٹس نے عہد کیا ہے کہ ہم ابا الفضل عباس ؑ کی طرح اطاعت امام کرتے ہوئے امام زمانہ عج کے عالمگیر انقلاب کے لئے کوشاں رہیں گے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے