امامیہ اسکاﺅٹس حضرت عباس ؑکے یوم ولادت کویوم وفا کے عنوان سے منائیں گے

امامیہ اسکاﺅٹس حضرت عباس ؑکے یوم ولادت کویوم وفا کے عنوان سے منائیں گے

امامیہ چیف اسکاﺅٹس برادر زاہد مہدی کا یوم وفا پر خصوصی پیغام
امامیہ اسکاﺅٹس کی آئیڈیل شخصیت سرکار ابوالفضل عباس علمدار کی ذات مبارکہ ہے
ملک بھر میں امامیہ اسکاﺅٹس علم غازی عباس علمدار کو سلامی پیش کریں گے
حضرت عباسؑ روحانیت و معرفت، تسلیم و رضا، علم و حلم اور وفا کے عرش کا نام ہے

امامیہ چیف اسکاﺅٹ برادر زاہد مہدی نے تمام امامیہ اسکاﺅٹس کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میںکہاکہ ہر شخص یا ادارہ کسی شخصیت کو اپنا آئیڈیل تصور کرتا ہے اور امامیہ اسکاﺅٹس کی آئیڈیل شخصیت سرکار ابوالفضل عباس علمدار کی ذات مبارکہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسکاﺅٹس کی خصوصیات میں سے اہم وفا اور اطاعت گزاری ہوتی ہے اور ابوالفضل عباس علمدار کی وفا و اطاعت کی مثال میدان کربلامیں اپنے وقت کے آقا و امام حسینؑ کی اطاعت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے
4 شعبان حضرت عباس علمدار کے یوم ولادت کی مناسبت سے یوم وفا کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاﺅٹنگ کے زیر اہتمام ملک بھر کے اہم مقامات پر علم غازی عباس پر اسکاﺅٹ سلامی پیش کی جائے گی۔
ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقاریب میں امامیہ اسکاﺅٹس اور مومنین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ روحانیت و معرفت، تسلیم و رضا، علم و حلم اور وفا کے عرش کا نام ہے۔ ان کی پاکیزہ زندگی سے اطاعت امام کا درس ملتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں اطاعت امام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ اسی لئے 4 شعبان کو امامیہ اسکاﺅٹس اپنے آئیڈیل حضرت عباس کے یوم ولادت کو بعنوان یوم وفا مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی دویژن کی جانب سے ولادت حضرت غازی عباس علمدار کے پر مسرت موقع پر ترانہ بھی ریلیز کیا جائے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے