گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے,آئی ایس او پاکستان

گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے,آئی ایس او پاکستان

اسرائیل مخالف ممالک کو عملی اتحاد کا مظاہر کرنا ہوگا،آئی ایس او پاکستان
گزشتہ روز غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا مظلوم فلسطینیوں پر جاری جارحیت پر اقوام متحدہ کا رویہ جانبدارانہ ہے ان خیالات کا اظہارامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے حالات حاضرہ کے تناظر میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر بڑے پیمانے فوجی حملوں پر عالمی برادری و اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیلی بربریت پردفاع کرنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے جس پر اقوام متحدہ نے متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے امریکہ گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشے میں رنگ بھرنے کیلئے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے اسرائیل اپنے اس منصوبے میں پاکستان کو ایک رکاوٹ سمجھتا ہے اس لئے پاکستانی سرزمین پر حالیہ حملوں کے لیے اس نے بھارت کا بھرپور ساتھ دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت اسرائیل مخالف ممالک اسرائیل کو اپنا کھلا دشمن قرار دیکر اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ صیہونی خواب کو ملیا میٹ کیا جاسکے انہوں نے کہا پاکستان میں اسرائیل کو منظور کر نے کی ناکام کوششیں کی گئی ہم گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے