ایک ماہ میں 6محب وطن شیعہ جوانوں کا قتل حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ترجمان آئی ایس او

ایک ماہ میں 6محب وطن شیعہ جوانوں کا قتل حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ترجمان آئی ایس او

محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نفرت انگیز عمل پھر سے سر اٹھا رہا ہے دو روز قبل کراچی کے بعد آج بلوچستان میں سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کو انتہا ہ پسندوں نے شہید کردیا ہے مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستن جلال حیدر نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس ملک میں امن کی بات کرتے ہیں، لیکن ہمیں جواب میں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں 6محب وطن پاکستانیوں کو شہید کیا گیا ہے
ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے پاکستان کے دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اگر حکومتوں نے سنجیدگی سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہوتا تو اس قدر افسوس ناک واقعات رونما نہ ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد اور انکے کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ان دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان کے تمام طبقات متاثر ہوئے ہیں

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے