عزم نو رابطہ مہم کا آغاز ، تنظیم میں تحرک پیدا ہوگا،مرکزی صدر

عزم نو رابطہ مہم کا آغاز ، تنظیم میں تحرک پیدا ہوگا،مرکزی صدر

مرکزی صدر کی ڈی جی خان میں سابقین سے ‘”عزم نو نشست “‘
سابقین آئی ایس او شعبہ جات سے ادارہ جات کے سفر میں اہم کردار ادا کریں گے ،مرکزی صدر

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے رواں سال میںکی ملک گیر عزم نو رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔رابطہ مہم کے تحت پہلے روز مرکزی صدر برادر سید قاسم شمسی نے ڈیرہ غازخان میں سابقین آئی ایس او پاکستان سے عزم نو نشست سے خطاب کیا ۔

مرکزی صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقین آئی ایس او تنظیم کا انمول اثاثہ ہیں، جن کی تعداد میں روز روز اضافہ ہو رہا ہے۔ سابقین آئی ایس او ،تنظیم کی مضبوطی ،ترقی، شعبہ جات سے ادارہ جات کے سفر میں اپنااہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 

برادر قاسم شمسی کا مزید کہنا تھا کہ عزم نو رابطہ مہم تنظیم میں تحرک پیدا کرے گا طلبا کی تعلیمی و تربیتی ،مالی معاونت کے علاوہ ممبر سازی میں اضافہ ہوگاسابقین آئی ایس او ملک و ملت کا سرمایہ ہیں جس قوم کے پاس نظریاتی،فکری اور دین اسلام کی تعلیمات پر مشتمل افراد موجود ہوں دنیا کی کو طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

مرکزی صدر نے امامیہ نیوز کو عزم نو مہم کے بارے بتایا کہ سابق مرکزی صدور اور ان کی مرکزی کابینہ کے عہدیدران پر مشتمل وفود مختلف ڈویژن میں سابقین آئی ایس او پاکستان سے ملاقات کریں گے اور انہیں یونٹ اراکین سے رابطہ کو مضبوط کریں گے ،عزم نو رابطہ مہم کا یہ سلسلہ پنجاب سے ہوتا ہوا ملک بھر میں پھیل جائے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے