امام زین العابدینؑ حقیقی وارث و مبلغ پیغام امام حسین ہیں،انصر مہدی مرکزی صدر

امام زین العابدینؑ حقیقی وارث و مبلغ پیغام امام حسین ہیں،انصر مہدی مرکزی صدر

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے امام زین العابدینؑ کے روز شہادت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام زین العابدینؑ اور بی بی زینب حقیقی وارثان و مبلغین پیغام امام حسینؑ ہیں جنہوں نے شہداء کے نظریہ کو زندہ رکھا۔

موجودہ دور میں بھی امام کی زندگی سے درس لیتے ہوئے شہداءکی یاد کے ساتھ ساتھ شہداء کے راستہ اور نظریہ کو اپناتے ہوئے امربالمعروف و نہی عن المنکر انجام دیتے ہوئے طاغوتی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امامؑ قرآن و سیرت رسول کی مجسم صورت اور انسانیت کیلئے نمونہ عمل تھے، امام انسانیت کی خصوصی صفات اور نفس کے کمالات کا مکمل نمونہ تھے، مکارم اخلاق اور ستم رسیدہ و فقراءکی دستگیری میں آپ کے مرتبہ کا کوئی نہیں تھا۔

امام زین العابدینؑ کی سیرت و کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے کیونکہ آپ نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے دین کی ترویج کی اور اسلام کو حیات نو عطاءکی آج مسلم امہ، کرب و پریشانی اور مشکلات میں گھیری ہوئی ہے جسکی وجہ تعلیمات محمد و آل محمد سے دوری ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ان مقدس ہستیوں کی پیروی کریں اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

کیونکہ خانوادہ رسول نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے ایسے رہنماءاصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کر کے عزت و آبرو کیساتھ اپنی زندگی بسر کرسکتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے