سندھ،امام مہدی عج کنونشن کی دعوتی مہم تیزی سے جاری

سندھ،امام مہدی عج کنونشن کی دعوتی مہم تیزی سے جاری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سکھر میںدور وزہ صوبائی کنونشن 12,13مئی کومنعقد ہوگا۔

 

صوبائی کنونشن میں سیکڑوں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تشہیراتی مہم کے ساتھ ساتھ دعوتی عمل بھی جاری ہے برادر قاسم شمسی نے یونٹ کھوکھراں،یونٹ رتو دیرو لاڑکانہ ڈویژن کے یونٹ شکار پور، اور جیکب آباد یونٹ میں برادران سے ملاقات کی اور صوبائی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

 


مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے سکھرمیںامامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے پہلے روز شب شہداء منعقد ہوگی۔کنونشن کے دوسرے روز مہدویت امید بشریت کانفرنس سکھر سٹی میں منعقد ہوگی جس سے علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حیدر علی جوادی،علامہ مقصود ڈومکی اور مرکزی صد برادر انصر مہدی خطاب کریں گے۔

 

صوبہ بھر سے امامیہ طلبائ، سابقین، علما کرام، دانشور، مذہبی سیاستدانوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ کنونشن میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر انصر مہدی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے