شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا مرکزی پروگرام کل سے ہوگا

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا مرکزی پروگرام کل سے ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ برسی کے حوالے سے دور وزہ مرکزی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاہور میں کل سے ہو گی۔ برسی کے پہلے روز شب شہدا و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہید کے ورثا بھی شریک ہونگے ۔جبکہ برسی کے دوسرے روز میں امامیہ سکائوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا جس کے بعد سیمینار ہو گا، جس میں جید علمائے کرام، سینئر برادران اور آئی ایس او کے سابق اور موجودہ عہدیداران شریک ہوں گے۔ سیمینار کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صد ر انصر مہدی کریں گے جبکہ سابق مرکزی صدور بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔برسی کے انچارج مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے بتایا کہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سیکورٹی کی صورت حا ل کے پیش نظر ایک سو زائد امامیہ اسکائوٹس سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے