امامیہ اسکائوٹس کا دس روزہ اسکائوٹ کیمپوری کا سکھر میں آغاز

امامیہ اسکائوٹس کا دس روزہ اسکائوٹ کیمپوری کا سکھر میں آغاز

لاہور ( )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکائوٹنگ کے زیر اہتمام سالانہ اسکائوٹنگ کیمپ بعنوان خاتم المرسلین ۖ کا سکھر میں آغاز ہوگیا ہے ۔ کیمپ میں ملک بھر سے امامیہ اسکاوٹس شریک ہیں۔ ۔کیمپ میں سینئر اسکائوٹس، ٹیکنوکریٹس، اور علما کرام نے امامیہ اسکائوٹس کی ٹیکنیکل اور مذہبی تربیت کے لیے خصوصی لیکچر دیں گے۔امامیہ چیف اسکائوٹس زاہد مہدی نے بتایا کہ اسکائوٹ معاشرے کا کارآمد ترین جزو ہے، جو ذاتی نمود و نمائش کی بجائے فقط رضائے خداوندی کے لیے معاشرے کی خدمت کرتا ہے اور وہ کسی سے بھی شاباشی کا طلبگار نہیں ہوتا کیونکہ وہ خدمت کو عظمت اور اپنے لیے ایک واجب سمجھتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے