بیت المقدس کو صیہونی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا:آئی ایس او پاکستان

بیت المقدس کو صیہونی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا:آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے مصر کی پیش کردہ قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی قرار دیا ہے ۔مرکزی صدر انصر مہدی نے کہا قرارداد کا امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کی کھلی حمایت ہے.انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے القدس کو صہیونی دارلحکومت تسلیم کر کے عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا اور اب قدس قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف صہیونیوں کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے.مرکزی صدر نے ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا آئی ایس او جمعہ کو یوم دفاع بیت المقدس منائے گی ۔جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوںگے۔اجلاس میں طے پایا کہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گیمرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان انصر مہدی نے کہا فلسطین فلسطینیوں کا ہے اورہم کسی بھی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے