سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،انصر مہدی مرکزی صدر

سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،انصر مہدی مرکزی صدر

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔ درندوں نے اپنی سفاکیت، اسلام دشمنی، پاکستان دشمنی اور تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے معصوم پھولوں پر حملہ کر کے سینکڑوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے بہت سی ماں کی گود کو اجاڑ دیا تھاطلبہ کی دوسری برسی کے موقع پرتعلیم و علم دشمنوں سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہا رکرنا ہوگا کہ ہم شہدا پشاور کے پیغام کو زندہ رکھیں گے اور علم کی شمع کوہرگز بجھنے نہیں دیں گے۔مرکزی صدر نے کہا انتہا پسندوںکے حامیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جو اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں استحکام پاکستان، تکفیری مائنڈسیٹ کے خاتمہ میں مضمر ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے