علامہ محسن نجفی مرحوم کی قبر پر حاضری

علامہ محسن نجفی مرحوم کی قبر پر حاضری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد ںے محسن ملت علامہ صفدر نجفی مرحوم کی 27 ویں برسی کےموقع پر مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر برادر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ مرحوم کی ملت تشیع کیلئے بینظیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا، صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ صالح رہیں گے۔ وفد میں ان کے ہمراہ برادر قاسم شسمی ،برادر مدثر ،برادر غازی شامل تھے۔ وفد نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے