دانشور طبقہ پر حملے تشویشناک ہیں ،آئی ایس او پاکستان

دانشور طبقہ پر حملے تشویشناک ہیں ،آئی ایس او پاکستان

لاہور( ) پشاور میں زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نسیم کربلائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں ایک بار پھر طلبا ء کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے افسوسناک واقعہ میں 5سے زائد طلبا ء شہید ہوئے ہیں۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ3 دن سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی حفاظت میں ناکام نظر آتے ہیں ۔نسیم کربلائی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا ۔انہوںنے کہا گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ اور پشاور میں دانشور طبقہ پر حملے تشویشناک ہے۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے