آئی ایس او پاکستان نے محرم الحرام کا دوسراعشرہ حسینؑ شناسی کے عنوان سے منانے کا اعلان کردیا

آئی ایس او پاکستان نے محرم الحرام کا دوسراعشرہ حسینؑ شناسی کے عنوان سے منانے کا اعلان کردیا

ملک بھر کی تمام جامعات میں یوم حسین منایا جائے گا،مرکزی صدرانصر مہدی

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدرانصر مہدی کی مرکزی عہدیدران کے ساتھ ایک اہم نشست ہوئی جس میں محرم الحرام کے دوسرے عشرہ حسین شناسی کے حوالے سے ملک بھر کی جامعات میں یوم حسین کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام یوم حسین کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں، جامعات میں یوم حسین کا انعقاد نواسہ رسول ۖ کے مشن کو آگے بڑھانا مقصود ہے، امام حسین کسی گروہ یا فرقے کے نہیں، پوری انسانیت کے امام ہیں، اس لئے تقریبات میں تمام مسالک کے افراد بلا تفریق شرکت کریں گے۔ آئی ایس او امسال بھی محرم کے دوسرے عشرہ کو حسین شناسی کے نام سے منائے گی۔ ملک بھر کی جامعات میں یوم حسین اور امام حسین کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ امام حسین میدان کربلا میں اپنے خانوادے کی قربانی دیکر خداوند متعال کی خوشنودی اور رضا حاصل کی۔ امام حسین کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کہ تمام عالم اسلام مشکلات سے نجات پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم حسین کی تقریبات میں ماہرین تعلیم، پروفیسرز، تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علما اور طلبا و طالبات حضرت امام حسین کی شان میں اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔

 

¡ ¥ó

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے