عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے :آئی ایس او پاکستان

عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے :آئی ایس او پاکستان

عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے.امامیہ چیف اسکاوٹ زاہد مہدی 
امامیہ چیف اسکاوٹ زاہد مہدی نے لاہور میں اسکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں خانیوال ,فیصل آباد چکوال سمیت دیگر مقامات  پر جلوس اور مجالس پر پابندی پر ملت تشیع پاکستان کو تشویش لاحق ہے ۔عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے ہم عزاداری کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، اگر عزاداری پر کوئی آنچ بھی آئی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.
انہوں نے عزاداری پر پابندی کو قابل افسوس عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول حضرت امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے، تکفیری اور دہشتگرد چاہتے ہیں کہ ملک میں عزاداری نہ ہو۔لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔پاکستان میں مکتب تشیع وہ واحد مکتب ہے، جس نے قیام امن کیلئے نہ صرف بیش بہا قربانیاں دی ہیں، بلکہ اس کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی بھرپور محنت و تگ و دو کی ہے۔ وطن سے محبت اور عشق، وطن کی حفاظت کا جذبہ اس مکتب میں دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلند ہے۔ ریاستی اداروں کو بہرحال اس مکتب کی ان قربانیوں اور کوششوں کو ملحوظ رکھنا چاہیئے۔ انہیں چاہیئے کہ عزاداری سیدالشہدا کو برپا کرنے میں تعاون کریں، نہ کہ اس میں حائل ہوں۔ عزاداری سیدالشہدا ,اسلام کی بقا کی ضامن ہے زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہدا کو محدود کرنے یا اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش ہمارے بنیادی عنصر پر حملہ ہوگا، جسے کسی صورت قطعا برداشت نہیں کیا جاسکتا .

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے