آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کی رابطہ مہم کا آغاز

آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کی رابطہ مہم کا آغاز

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی رہنما نیر جعفری  نے کنونشن مانیٹرنگ سیل میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے 46ویں کنونشن میں ہزاروں افراد تک کنونشن کی دعوت کے پیغام پہنچانے کیلئے رابطہ مہم کا ملک بھر میں آغاز کر دیا گیا مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او کے رہنما ملک بھر کے دورہ جات کیلئے روانہ ہوچکے ہیں نائب صدر سید علی کاظمی اور مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کراچی ،سیکرٹری اطلاعات نسیم کربلائی اور میثم جعفری اندرون سندھ جبکہ شکیل نقوی فیصل آباد میں کارکنان و سابقین سے ملاقات کریں گے مہم کے آغاز میں چیئرمین کنونشن  نیر جعفری نے اسلام آباد میںاہم مذہبی شخصیات سے ملاقات کی ۔نیر جعفری نے بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونشن پور ی آب وتاب کے ساتھ امسال بھی لاہور میں منعقد ہوگا جس  میں ملک بھرسے سیکڑوں طلبہ شریک ہونگے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے