تین روزہ مہدویت امید بشریت کنونشن کا آغاز 15ستمبر سے لاہور میں ہوگا:نیئر عباس جعفری

تین روزہ مہدویت امید بشریت کنونشن کا آغاز 15ستمبر سے لاہور میں ہوگا:نیئر عباس جعفری

 
لاہور ( )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46واں سالانہ کنونشن امسال بھی لاہور میں ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کنونشن نیئر عباس جعفری نے جائزہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ملک بھر سے سیکڑوں امامیہ طلبا شریک ہوں گے چیئرمین کنونشن نیئر  عباس جعفری کا کہنا تھاکہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 15ستمبر سے منعقد ہوگا جس میں ملک کے گوش و کنار سے علماء کرام ،سابقین ،ڈاکٹر ،انجینئرز سمیت سینکڑوں مذہبی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی ۔انہوں نے اجلاس کے شرکا ء کومزید بتا یا کہ کنونشن کے آخری روز مجلس عمومی کے اراکین کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے اجلاس میں طے پایا کہ کنونشن کی تشہیراتی اور رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کے لئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنے والا موجود نہیں ، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن فقط فرزند زہرا  حضرت امام مہدی عج ہیں ہے جن کا انتظارپوری دنیا کو ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے