میٹرک طلباء کی تعلیمی ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی

میٹرک طلباء کی تعلیمی ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیراہتمام اسلام آباد میں 10روزہ تربیتی، فکری اخلاقی و تفریحی ورکشاپ30جولائی سے منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبا ء شریک ہونگے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما خیام علی نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکشاپ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ ورکشاپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد طلباکی شرکت متوقع ہے جن سے علما کرام، سابقین آئی ایس او اور سکالرزاخلاق، سیرت، احکام، حالات حاضرہ، سٹڈی سرکلز اور قرآن مجید کے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا ء میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور کیریئر گائیڈنس کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز بھی ہونگے جبکہ ورکشاپ کے آخری روز پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے