مسئلہ کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے،آئی ایس او پاکستان

مسئلہ کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے،آئی ایس او پاکستان

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء قاسم شمسی نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع  شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد نے نیا رخ اختیارکرلیا ہے لاہور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ان قربانیوں پر فخر ہے کشمیر کی اس تحریک میں یونیورسٹیز کے طلبا کا بنیادی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کی صدی ہے۔ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جا سکے۔قاسم شمسی کاکہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے