پارہ چنار کے مومنین نے مظلومین پاکستان کے حوصلے بلند کر دیئے،مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان

پارہ چنار کے مومنین نے مظلومین پاکستان کے حوصلے بلند کر دیئے،مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے پارہ چنار میں جاری 8روز سے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار کے مومنین نے مظلومین و مستضعفین پاکستان کے ہمت اور حوصلے کو بلند کردیا ہے۔مرکزی صدر کا کہنا تھا شہدائے پارہ چنار کا خون رنگ لایا ہے اور ملت کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے، ملت آئندہ بھی اسی طرح بیداری و وحدت کا ثبوت دے کیونکہ وحدت سے ہی ملت کے مسائل حل ہونگے۔ اس عظیم بیداری پر ہم پوری ملت تشیع کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں کہ پورے ملک سے شہدا کے لواحقین کیساتھ جس ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تحسین ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی ملی معاملات پر ملت تشیع اسی بیداری و وحدت کا اظہار کرے گی۔سید سرفراز نقوی کا کہناتھا کہ پارہ چنار میں کامیاب احتجاج کے بعد اس پرامن لیکن پاکستان کی تاریخ کے ایک اور طاقتور ترین احتجاج کے ذریعے ملت تشیع پاکستان نے یہ اعلان کیا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے اس وطن کی خاطر اپنے پیاروں کی جانوں کے نذرانے تو پیش کرسکتے ہیں لیکن ہمارے دیس میں امن و انصاف کی جگہ دہشت اور انتہا پسندی کا راج ہو، یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ دین اور وطن کی حفاظت ہماراولین فرض ہے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ عدم تشدد کے ذریعے ہی احتجاج کا راستہ اختیار کرکے وطن کی بقا کی جنگ میں بے مثال کا میابی حاصل کرکے سرزمین پارہ چنار کے مظلومین نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت ظلم میں نہیں مظلومیت میں ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے