سانحہ پارہ چنار،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا

سانحہ پارہ چنار،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے امامیہ نیوز کو  بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ملک بھر کے تمام شہروں میں پارہ چنار کے عظیم سانحہ کے خلاف جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔انصر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ پارہ چنار میں دھرنا سات روز سے جاری ہے آئی ایس او پاکستان شرکاء دھرنا کے مطالبات کی منظوری تک حمایت جاری رکھے گی ۔مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی نے بھی پارہ چنار میں جاری دھرنا میں شرکت کی ۔مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے تمام ترظلم کے باجود کے خلاف ہمار ی جدوجہد ہمیشہ پر امن رہی ہے ہم غیور پاکستانی ہیں پاکستان و اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھر میں جمعہ کے اجتماعات کے بعد ملک کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کرے گی جبکہ آئی.ایس.او کے دفتر و لائبریری پر سیاہ چم لہرائیں جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظلومین کی حمایت میں صدا احتجاج بلند کرنا ، ہر ذی شعور شخص کی ذمہ داری ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے