ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کرتے رہیں گے:مرکزی صدر

ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کرتے رہیں گے:مرکزی صدر

پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی استعماری طاقتوں کے ہاتھ میں ہے :مرکزی صدر
ہم ہر اس سوچ کی مخالفت کرتے رہیں گے جو پاکستان مخالف ہوگی
ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کرتے رہیں گے:آئی ایس او پاکستان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز ی صدر سید سرفراز نقوی پار ہ چنار میں جاری دھرنا میں شریک ہیں انہوں نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہر اس طاقت کو ختم کرنا چاہتا ہے جوامریکہ،اسرائیل اور آل سعود مخالف طاقت ہے لیکن ہم استعمار دشمنی کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتے ۔مرکزی صد ر کا کہنا تھا کہ پارہ چنار کی عوام کو اس لئے ٹارگٹ کیا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ غیور قوم ہی ہے جو حقیقی محب وطن پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان میں اہل تشیع کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے اس عظیم قوم کے ساتھ وقت کے حکمران بدسلوکی کر رہے ہیں جس نے پاکستان بنانے میں اولین کردار ادا کیا ہے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے شیعان حیدر کرار ہی ہیں ملت تشیع اور پاکستان کے دشمن یہ جان لیں کہ ہم اس ملک کی خون کے آخری قطرہ تک حفاطت کریں گے۔مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے پارہ میں شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بہاولپور کا دورہ تو کیا لیکن پارہ چنارکا نہیں ۔وزیر اعظم کا پارہ چنار کے عوام کی داد رسی کے لئے نہ آنا یہ واضح کرتا ہے کہ اس ملک کی کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی داخلہ پالیسی ہے۔پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی استعماری طاقتوں کے ہاتھ میں ہے ۔
سید سرفرا ز نقوی نے کہا ہم ہر اس سوچ کی مخالفت کرتے رہیں گے جو پاکستان مخالف ہوگی اور ہم علامہ اقبال و قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں کیونکہ آج کا پاکستان حکمرانوں کی نااہلی کے باعث استعماری طاقتوں کی خواہش کے مطابق چل رہا ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے