ناصران اما م مہدی ؑورکشاپس کا دوسرا مرحلہ ،پنجاب و خیبرپختونخواء کے 275مقامات پر انعقاد ہوگا

ناصران اما م مہدی ؑورکشاپس کا دوسرا مرحلہ ،پنجاب و خیبرپختونخواء کے 275مقامات پر انعقاد ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں ناصران امام مہدی عج تربیتی ورکشاپس کے دوسرے مرحلہ کے انعقاد کے حوالے سے مسئولین کا اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کی ۔اجلاس میں برادر سید قاسم شمسی نے شرکا ء کو بتایاکہ آزاد کشمیر میں سالانہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے بعد پنجاب و خیبر پختواء میں بھی منعقد ہوگی ورکشاپس کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا ۔ ناصران امام مہدی عج ورکشاپس کے مسئول قاسم شمسی نے بتایا کہ صوبہ پنجاب و خیبرپختونخواء کے 275مقامات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گاجس میں آٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو تربیتی عمل سے گزاراجائے گا آئی ایس او پاکستان ہر سال یہ ورکشاپس گرمیوں کی چھٹیوں میں منعقد کرتی ہے جس کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیمات قرآ ن ور سیرت محمد وآل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے برادر قاسم شمسی نے بتایا کہ سالانہ ورکشاپس میں اب تک 20ہزار طلبہ ،احکام ،اخلاق،سیرت محمد وآل محمد اور کیرئیر گائیڈنس کی نشستوں میں تعلیم و تربیت حاصل کر چکے ہیں مرکزی صدر سید سرفراز نقو ی نے تربیتی ورکشاپس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے نوجوان نسل تعلیمات قرآن و سیرت محمد وآل محمد سے آگاہی حاصل کرکے اس پر عمل پیرا ہوگی جو عصر حاضر کا تقاضہ بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن کے مطابق تربیت کرنا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوسکے ہی آئی ایس او کا نصب العین ہے۔اجلا س میں پنجاب و خیبر پختونخواء کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس رات گئے تک جاری رہا ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے