آئی ایس او پاکستان کی تربیتی ورکشاپس منعقد

آئی ایس او پاکستان کی تربیتی ورکشاپس منعقد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ تربیتی و فکری ورکشاپس پہلے مرحلہ میں آزاد کشمیر میں جاری ہیں۔سالانہ تربیتی ورکشاپس گرمی کی چھٹیوں میں ملک بھر میں منعقد ہوتی ہیں ۔آئی ایس او پاکستان کے رہنماء برادر شکیل اصغر نقوی نے ورکشاپس کے جائزہ اجلاس میں بتایا کہ آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد میں منعقدہ ورکشاپس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔تربیتی اورفکری ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی معارف سے آشنا کرنا ہے کیونکہ یہ پاکستان میں نوجوان نسل کے لئے انتہائی اہم ہے ورکشاپس کے انعقاد سے علم و دانش کے جزبہ کو فروغ دیناہے ورکشاپس میں علماء کرام نے قرآن،سیرت آئمہ ،اخلاق اور کیریئر گایئڈنس موضوعات پر مفصل گفتگو کی ۔ شکیل نقوی نے بتایا کہ ورکشاپس کے اختتام پر طلبہ کا امتحان لیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 7جولائی جبکہ تیسرا مرحلہ 16 جولائی سے خیبر پختوانخوا ،گلگت بلتستان اور سندھ میں شروع ہوگا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے