ناصران امام مہدی عج ورکشاپس کا پہلا مرحلہ۔ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی

ناصران امام مہدی عج ورکشاپس کا پہلا مرحلہ۔ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ تربیتی و فکری ناصران امام مہدی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے انچارج توسیع تنظیم  برادر شکیل اصغر نقوی نے امامیہ نیوز کو بتایا کہ آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد   منعقدہ   ورکشاپس  میں  ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی تربیتی و فکری  ورکشاپس  کے انعقاد کا مقصد  نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی معارف سے آشنا کرنا ہے کیونکہ یہ پاکستان میں نوجوان نسل کے لئے انتہائی اہم ہے ورکشاپس کے انعقاد سے علم و دانش کے جزبہ کو فروغ دیناہے تاکہ ملت کی نوجوان نسل ملت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں آزاد کشمیر میں   پہلے مرحلہ کے دوران   اب تک  21 مقامات پر ورکشاپس  ہوچکی ہیں  ۔   ورکشاپس  میں مولانا اصغر کاظمی ، مولانا حسنین سبزواری ، مولانا اشرف صاحب ، مولانا ممتاز حسینی ،مولانا معصوم سبزواری ، مولانا محمد  اسماعیلی ،  مرکزی نمائندگان  ،برادر شکیل نقوی  برادر محمد اقبال حسین ، برادر ثمر عباس ، ڈویژنل  زمہ داران ،انچارج محبین برادر علی حیدر سبزواری ، رکن ذیلی نظارت برادر تجمل کاظمی ، برادر وصی حیدر نے   قرآن،سیرت آئمہ ،اخلاق ، احکام عملی ، کیریئر گایئڈنس ،  شخصیت امام خمینی ، معاد  کے  موضوعات پر مفصل گفتگو کی ،برادر شکیل نقوی نے بتایا کہ ورکشاپس کے اختتام پر طلبہ کا  امتحان لیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ورکشاپس میں  نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی گئی ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ  7جولائی  جبکہ تیسرا مرحلہ 16 جولائی سے 25شروع ہوگا

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے