یوم علی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے :آئی ایس او پاکستان

یوم علی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے :آئی ایس او پاکستان

 حضرت علی نے معاشرے میں قیام عدل کیلئے جدوجہد کی:سید سرفراز نقوی 
لاہور ( ) یوم شہادت حضرت امام علی کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ اگر مسلم امہ امام علی کی سیرت مبارکہ سے درس حاصل کرتی تو آج مسلم امہ مسائل کا شکار نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں، یہی وجہ ہے کہ امام علی نے اپنے وقت کے ظالم و جابر افراد کے خلاف جنگ کی اور اسلام کی حفاظت فرمائی۔سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت امام علی نے معاشرے میں عدل کے قیام کی جدوجہد کی ۔ انکا کہنا تھا کہ معاشروں میں عدل قائم ہو تو معاشرے خوش حال اور بہتری کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں اور اگر کسی معاشرے میں عدل ہی نہ ہو تو وہ معاشرے جنگل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں سرفراز نقوی نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم علی کے جلوسوں میں شرکت کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی عوام ظالم قوتوں کے خلاف اور مظلوموں کی حامی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتطامات کو یقینی بنائیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔شہریوں کو تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے امسال بھی یوم علی کو حکومتی اداروں کی طرف انتہائی حساس قرار دیاجا رہاہے۔یوم علی کے موقع پر امامیہ اسکائوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے شہادت حضرت علی کے حوالے سے مجالس کے اجتماعات میں دستہ امامیہ نوحہ خوانی ،سوز خوانی کریں گے اور مجالس کے اجتماعات میں نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے