آزادی قدس طلبہ کانفرنس کل ہوگی:متحدہ طلبہ محاذ

آزادی قدس طلبہ کانفرنس کل ہوگی:متحدہ طلبہ محاذ

لاہور ( )متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی ترجما ن احسن نقوی نے لاہور میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آل پارٹیز آزادی قدس طلبہ کانفرنس لاہور ایمبسڈر ہوٹل میں کل منعقد ہوگی ،کانفرنس میں اہم ملکی سیاسی و مذہبی شخصیات شریک ہونگی ۔احسن نقوی کے بتایا کہ آزادی قدس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگرکرنا ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا ایک اہم محور ہے کانفرنس کے انعقاد سے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا ںہیں ۔احسن نقوی نے شرکاء اجلاس کو مزید بتایا کہ کانفرنس میں 20سے زائد طلبہ تنظیموں سمیت فلسطینی طلبہ بھی شریک ہونگے۔کانفرنس میں پیپلز پارٹی سے اعتزاز احسن ،مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا،جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ،پی ٹی آئی سے اعجاز چوہدری ، اُمت واحدہ پاکستان کے علامہ محمد امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈہ پور، مجلس وحدت مسلمین ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سرفراز نقوی شرکاء سے خطاب کریں گے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے