نواسہ رسول امام حسن کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے؛میثم جعفری

نواسہ رسول امام حسن کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے؛میثم جعفری

لاہور ( ) نواسہ رسول امام حسن کا یوم ولادت کل  دنیا بھر میں منایاجارہا ہے لاہور میں ایک نجی ہوٹل میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں آئی ایس او پاکستان کے سابق کارکنان ،عہدیدران شریک ہونگے  ان خیالات کا اظہار تنظیم کے مرکزی رہنماء میثم جعفری نے لاہور میں ایک اجلاس میں کیا میثم جعفری کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسن کی ذاتِ اقدس امت مسلمہ کے لیے یکجہتی کا درس دیتی ہے غربا ء مساکین اور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا امام حسن کے تاریخی دسترخوان کی مثال کو زندہ کرکے حب اہل بیت کا ثبوت دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے۔ امام حسن علیہ السلام جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آپ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرم واضح طور پر نظر آتا ہے۔ آپ وارث علی و نبی ہونے کے ناطے حضرت علی کے بعد امامت کا درجہ رکھتے ہیں آپ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی اور امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں ان سے سیرت رسول کی عکاسی ہوتی ہے۔حضرت امام حسن فضائل وکمالات کی انتہائی اعلی منزلوں پر فائز تھے اور عفو و بخشش نیز غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنا آپکی ایسی خصوصیات تھیں جو زبان زد خاص و عام تھیں۔ آپ نہ صرف غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور حاجتمندوں کی حاجت روائی اور مدد فرماتے بلکہ جو دردمند آپ سے آکر اپنی مشکلات و پریشانیاں بیان کرتا آپ اس کی دلجوئی کرتے اور اس کے مسائل و مشکلات حل فرماتے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے