نوجوانوں کو ماہ مبارک کے قیمتی لمحات سے مستفید ہونا چاہئے:انصر مہدی مرکزی جنرل سیکرٹری

نوجوانوں کو ماہ مبارک کے قیمتی لمحات سے مستفید ہونا چاہئے:انصر مہدی مرکزی جنرل سیکرٹری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصرمہدی نےکارکنان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ روحانی ارتقا ء کا عشرہ ہے نوجوانوں کو ماہ مبارک کے قیمتی لمحات سے مستفید ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ تلاوت قرآن دینی احکام و کتب کا مطالعہ فکری و روحانی رتقا کا باعث ہیں ۔ماہ رمضان ماہ تزکیہ نفس ہے اس کے ہر ایک لمحہ کی قدر و منزلت اس کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ہے اس لئے فرصت کے ان لمحات کو تزکیہ نفس کا ذریعہ بنانے کیلئے ملک بھرمیں تربیتی و فکری شب داریوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک خود سازی کے بہترین مہینے کے ساتھ ساتھ ہے معاشرہ سازی اور مظلوم و محروم کی امداد رسی اور حمایت کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے ۔تمام دنیا کے مظلومین بالخصوص فلسطین و یمن کے مسلمانوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے دنیا بھر کے مظلومیں بالخصوص یمن و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم کے ظلم کے خلاف آئی ایس او پاکستان ماہ مبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر مناتی ہے امسال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس میں سینکڑوں مسلمان مظلومین کی داد رسی اور ظالمین سے اظہار نفرت کیلئے اپنے وجود کا اظہار کریں گے ۔یاد رہے آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن وخود سازی کے عنوان سے منارہی ہے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے