برسی امام خمینی :ملک کے اہم مقامات پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا

برسی امام خمینی :ملک کے اہم مقامات پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا

 روح اللہ خمینی الموسوی کے افکار و کردار کی ترویج کیلئے آئی ایس او ہر سال 4جون کوخمینی کی برسی پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے مناتی ہے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ملک بھر کے اہم مقامات پر افکار امام خمینی سیمینار منعقد کئے جائے گے جن سے تمام مکتب فکر کے اسکالرز خطاب کریں گے.

 ترجمان آئی ایس او پاکستان نسیم کربلائی کے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی حریت پسند اور انقلابی قوموں کی زندگیوں میں انقلاب رونما ہوتے ہیں ان واقعات کے پس منظر میں نظریات و شخصیات کا عمل و دخل ہوتا ہے کچھ شخصیات علاقہ یا ملک تک محدود نہیں بلکہ جن کے اثرات عالمی سطح پر ہوتے ہیں امام خمینی نے جو انقلاب برپا کیا جو صرف ایک خطہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلومین و مستضفین کی امید کا مرکزہے امام خمینی کے انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوئی بحرین، سعودی عرب،یمن ،عراق ،شام ،لبنان میں حریت پسندوں نے اپنا تشخص دنیا پر واضع کیا دنیا بھر میں بالخصوص مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری کے تحرک کا نقطہ امام خمینی کی فکری انقلابی سوچ کی بدولت ہے امام خمینی کی فکر ،نظریہ کو دنیا بھر میں پھیلانا وقت کی اشد ضرورت ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے