کشمیر میں نوجوانوں کی شہادتیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشے گی :قاسم شمسی

کشمیر میں نوجوانوں کی شہادتیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشے گی :قاسم شمسی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماقاسم شمسی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گرد ی کے نتیجہ میں شہید ہونے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں ۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بندوق کے زور پر غیور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں شہید برہان وانی کے بعد سبزار احمد کا خون تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا اور مظلوم قوم کی قربانیوں کے طفیل بھارت کے تسلط سے کشمیر آزاد ہوگا ۔آئی ایس او کے مرکزی رہنماء نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے سبزار احمد بھٹ اور اس کے ساتھیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کشمیر کے حوالے سے حکومت وقت جاندار اور اصولی موقف اپنائے ۔پاکستان کو کشمیر کے مسئلہ کے حل تک سفارتی تعلقات کو ختم کردینا چاہئے ۔مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کئے بغیر دنیامیں امن ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے