بحرین میں آل خلیفہ کے مظالم حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے:آئی ایس او پاکستان

بحرین میں آل خلیفہ کے مظالم حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے:آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آ رگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نسیم کربلائی نے بحرین میں حکمران خاندان آل خلیفہ کے بحرینی مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا آمرانہ حکومتوں کی بزدلانہ کارروائیاں حریت پسندوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی ۔ آل خلیفہ کو آل سعود کی پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ بحرینی عوام کی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے اس پرامن تحریک کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیساں اوج پر پہنچ چکی ہیں ۔ بحرین میں نہتے شہریوں پر ظلم و سفاکیت کے واقعہ پر دنیا بھر کے حریت پسندوں میں تفشیش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ بحرینی عوامی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ظالموں کے لئے برسرپیکار ہیں جسے دبانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں طاقت کے بل بوتے پر عوامی آواز کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا ہے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر ظالم کی مخالف اور مظلوم کی حامی ہے۔یاد رہے کہ آل خلیفہ فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے دفاع میں کھڑے سینکڑوں بحرینیوں کو گرفتا اور زخمی کر دیا ہے، دوسری جانب علاقے میں واقع تمام مساجد میں اعلان کیا جا رہا ہے اور بحرینی نوجوانوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی طرح شیخ عیسی قاسم کے دفاع کے لیے الدراز نامی علاقے میں پہنچ جائیں ،جہاں شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ واقع ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے