آل سعود کی حکومت امریکی اسلام کا واضح نمونہ ہے:مرکزی صدر

آل سعود کی حکومت امریکی اسلام کا واضح نمونہ ہے:مرکزی صدر

امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے امریکی صدر کے آل سعود سے حالیہ معاہدوں اور ملاقاتوں کے بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کا حالیہ دورہ دنیا کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے انہوں نے آل سعود کی حکومت اور اس کے نام نہاد اسلامی نظریات کو امریکی نظریات پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا در حقیقت اسلام امریکی اسلام کا واضح نمونہ ہے انہوں نے کہا ٹرمپ کی کانفرنس میں شرکت نے آل سعود کی حقیقت کو آشکار کیا ہے کہ وہ امریکائی اسلام کا پرچار کر رہے ہیں ۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ داعش جیسے شدت پسند گروہوں کے بانی اورسلام مخالف نعروں کی بنیاد پر امریکی انتخابات جیتنے والا ٹرمپ کا دنیا کو امن کا پیغا مدینا محض ایک دھوکہ ہے جو امت مسلمہ پر آشکار ہوچکا ہے ۔ سرفراز نقوی نے کہا اسرائیل ،امریکہ اور آل سعود سمیت تمام اسلام دشمن طاقتیں،اسلام حقیقی کے خلاف متحد ہوچکی ہیںانہوں نے کہا امریکی صدر کا آل سعود سے معاہدے اور حالیہ دورہ گریٹر اسرائیل کے منحوس خواب میں رنگ بھرنے کا ایجنڈا ہے جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونگے انشاء اللہ خدا وند متعال کا وعدہ پوراہوگا اور حقیقی اسلام کا پرچم بلند ہوگا

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے