آئی ایس او کا 45واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا

آئی ایس او کا 45واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم کربلائی نے لاہور میں اجلا س کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا 45واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ ملک کے مختلف مقامات پر یوم تاسیس کے سلسہ میں تجدید عہد سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہدا ء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ 22 مئی وہ دن ہے جب پاکستان میں پہلی ملک گیر اسلامی طلباء تنظیم آئی ایس او کو تشکیل دیا گیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے