پروفیشنل اداروں کے طلبہ کا سفیران امن اسکاوٹ کیمپ جمعہ سے مری میں ہوگا

پروفیشنل اداروں کے طلبہ کا سفیران امن اسکاوٹ کیمپ جمعہ سے مری میں ہوگا

لاہور ()آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکائو ٹنگ کے زیر اہتمام پنجاب، کے پی کے، کشمیر، سندھ کی یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور تیکنیکی تعلیمی اداروں کے طلبا کی اخلاقی اور نظریاتی تربیت کیلئے بھمبروٹ سیداں تحصیل مری میں چار روزہ  سفیران امن اسکائوٹنگ کیمپ کا آغاز جمعہ سے ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی امامیہ چیف اسکائوٹ مجتبیٰ سعیدی  نے لاہور میں اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا اسکاوٹ کیمپ میں فرسٹ ایڈ، ورزش، گروپ ڈسکشن، ریسکیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت کے علاوہ، علمائے کرام کے دروس، تنظیم کے سابق مرکزی صدور کے لیکچرز بھی ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں پنجاب بوائے اسکائوٹ ایسوسیشن کے سیکرٹری اور ریسکیو1122کے ذمہ داران بھی خصوصی شرکت کریں گے امامیہ ڈپٹی چیف ا سکائوٹ نے کہا ہے کہ طلبا کی اخلاقی اور نظریاتی تربیت کیلئے آئی ایس او ہر سال اسکائوٹ کیمپ منعقد کرتی ہے، امسال بھی 4 روزہ کیمپ بھمبروٹ مری میں منعقد کیا جائے گا کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبا کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔مجتبی سعیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈپٹی امامیہ چیف سکائوٹ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ادارہ جات کے طلبا کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد آئی ایس او کا خاصہ رہا ہے، اسکاٹنگ کیمپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نوجوان کی شخصیت بنانے میں اسکاٹنگ اہم کردار ادا کرتی ہے اور نوجوانوں کے اندر وفاداری اور اپنے وطن سے محب کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے