حضرت امام موسی کاظم کی حیات طیبہ باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کے لئے نمونہ عمل ہے

حضرت امام موسی کاظم کی حیات طیبہ باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کے لئے نمونہ عمل ہے

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے یوم شہادت امام موسی کاظم ع کے موقع پرلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام موسیٰ کاظم ع نے اپنے جد امجد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صبر و رضا کی راہ میں استقامت دکھائی یہاں تک کہ آپ کی شہادت نے بنو عباس کی حکومت کے ایوانوں میں دراڑیں پیدا کردی جو کچھ ہی عرصے میں زمین بوس ہوگئی، جو آج پوری دنیا کے حکمرانوں کے لیے عبرت ہے۔ہمارے ہر امام معصوم کی حیات طیبہ ہر زمانے میں پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ کے والد بزرگوار امام جعفر صادق اور دادا امام محمد باقر ع کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں علمی میدان میں آگے بڑھنے کا درس ملتا ہے جبکہ آپ کے جد امجد حضرت امام زین العابدین کی زندگی صبر تحمل اور عبادت و ریاضت میں نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظم نے برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ظالم اور طاغوتی حکمرانوں سے زنجیروں میں بھی مقابلہ کرتے رہے اور ایک لحظہ کے لیے بھی ظالم نظام کو قبول نہیں کیا۔امام کی حیات طیبہ باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کے لئے نمونہ عمل ہے

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے