حضرت علی ع کی حیات طیبہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا عملی نمونہ ہے:مرکزی صدر

حضرت علی ع کی حیات طیبہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا عملی نمونہ ہے:مرکزی صدر

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرسید سرفراز نقوی نے  13 رجب المرجب حضرت علی  ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں  کہا ہے کہ حضرت علی کی حیات طیبہ ہمارے لئے زندگی گزارنے کا عملی نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین امام علی نے اپنی ساری زندگی اسلام کے بقا و ترویج میں گزاری اور اپنی حیات طیبہ میں اسلام کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو تاریخ میں عبرت کا نشان بنا کر چھوڑا ہے سید سرفراز نقوی  نے تمام عالم اسلام کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی اگر سیرت حضرت علی ع  پر عمل کیا جائے اور اسلام کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کرنے کی بجائے اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے تو ملت مسلمہ ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم میں سے ہر شخص حضرت علی ع  کے افکار پر چلے تو اسلام میں اٹھنے والے فتنوں کی آگ کو دبایا جا سکتا ہے۔ لہذا ہم سب پر فرض ہے کہ اہلبیت کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے آج اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں اور آج کے دور کے سب سے بڑے فتنہ اسرائیل اور امریکہ اور ان کے نمک خواروں کو ذلیل و رسوا کریں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے