آئی ایس او پاکستان کا سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک کے اہم مقامات پر احتجاج کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک کے اہم مقامات پر احتجاج کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے امامیہ نیوز کو بتایا کہ پارہ چنار میں جمعہ کی تیاریوں میں مصروف نمازیوں پر انتہاپسندوں کی جانب سے دھماکہ میں شہید ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔انتہا پسندوں کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف آئی ایس او پاکستان نے ملک بھر کے اہم مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔جمعہ کے اجتماعات اور پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاج کیا جائے گا ۔احتجاج میں دھماکہ کے بعد سیکورٹی اداروں کی جانب سے ریاستی تشدد کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا انصر مہدی کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے لیکن ریاست شہریوں کی حفاظت کی بجائے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے