پارہ چنار دھماکہ :آئی ایس او پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار

پارہ چنار دھماکہ :آئی ایس او پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار

پارہ چنا رمیں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں ،داعش اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں یہ سانحہ رونما ہوا ۔انہو ں نے واقعہ کو انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی نا اہلی اور معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007سے اب تک اقتصادی اور راستے کی مشکلات کے باجودہمیشہ پارچنار کے شہریوں نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا پارہ چنار میں سیکورٹی اداروں کے اہلکاوں کی موجودگی میں اہلیان پاراچنار کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہوئے اور انصاف نہیں ملا سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔۔دہشتگردوں نے ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے محب وطن پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا ہے پارہ چنار کے تمام داخلی راستوںاور شہر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میںدرجنوں محب وطن شہید ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا گزشتہ دوماہ میں پارہ چنار میں یہ دہشتگردی کا تیسرا بڑا واقعہ ہے اگر گزشتہ واقعات میں ملوث سہولت کاروں کو بینقاب کیا جاتا تو یہ المانک سانحہ رونماء نہ ہوتا ۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا ایک طرف محب وطن شہریوں کو انتہاپسندوں کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب اس ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں ریاستی تشددمیں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے