آئی ایس او کے ڈویژن کا اجلاس ہائے عمومی جمعہ سے ہوگا

آئی ایس او کے ڈویژن کا اجلاس ہائے عمومی جمعہ سے ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ احیاء اقدار اسلامی سال رواں کے مجلس عاملہ کے کامیاب انعقادکے بعد مرکز کی طرف سے پیش کئے گئے سہ ماہی پروگرام پر عملد درآمد کے لئے ملک بھر کی تمام ڈویژن میں اجلاس ہائے کا عمومی کا انعقاد جمعہ سے ہوگا جو دو روز تک جاری رہے گا۔جس میں اراکین عمومی،سابقین آئی ایس اواور علما کرام شریک ہونگے ۔مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے شرکا کو بتایا کہ ملک بھر کی 23ڈویژن میں مرکزی نمائندگان اجلاس ہائے عمومی میں شریک ہونگے۔اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری اور تمام اراکین عمومی کی آرا ء کے بعد سہ ماہی پروگرام منظور کیا جائے گا یاد رہے مجلس عمومی آئی ایس او کا ہر تین ماہ بعد بلایا جانے والا اجلاس ہے یونٹس عہدیدران مجلس عمومی کے رکن ہوتے ہیں اجلاس میں سہ ماہی پروگرام پیش کیا جاتا ہے۔مجلس عمومی آئی ایس او کے ڈویژن کا اعلی اختیاراتی ادارہ ہے جس میں ڈویژن سطح کے اہم فیصلہ کیئے جاتے ہیں۔ مجلس عمومی ڈویژن اور یونٹ کی کارکردگی کا احتساب کرتی ہے اور اگلی سہ ماہی کے پروگرامات کا تعین کیا جاتا ہے۔ اسکا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوتا ہے اور سال میں 4 اجلاس ہوتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے