“نظام ولایت فقیہہ” سے ارتباط ہی ملت کے مسائل کا حل ہے ،مرکزی صدر

“نظام ولایت فقیہہ” سے ارتباط ہی ملت کے مسائل کا حل ہے ،مرکزی صدر

  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کاکہنا تھا ملت کے مسائل کا حل نظریہ ولایت فقیہ کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے جب تک پاکستان میں موجود نظام ولایت سے منسلک تنظیمیں اور افراد باہم متحد نہیں ہوتے ملت مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکتی ہے

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر دوسرے روز مکالمہ کی نشست کا انعقاد ہوا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین لعل مہدی خان ،سبطین سبزواری شیعہ علماء کونسل صدر ،علامہ امین شہیدی صاحب اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔مکالمہ بعنوان ملت تشیع پاکستان کو عصر حاضر میں درپیش چیلنجز میں سامعین کی کثیر تعداد نے گہری د لچسپی کا مظاہرہ کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے مکالمہ کی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ایسی نشستوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ ملت میں موجود اختلافات کو کم کیا جاسکے سرفراز نقوی نے کہا کہ جب تک ملت جعفریہ پاکستان ،نظریہ ،اقتصادیات ،بیوروکریسی اور علم کے میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتی ملت مضبوطی کی طرف گامزن نہیں ہوگی ۔سرفراز نقوی نے کہا بدقسمتی سے پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں اہل تشیع کے ایک فیصد طلبہ بھی موجود نہیں یہ ملت کے لئے ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ۔سید سرفراز نقوی کاکہنا تھا ملت کے مسائل کا حل نظریہ ولایت فقیہ کے پیروکاروں کے باہمی اتحاد میں مضمر ہے جب تک پاکستان میں موجود نظام ولایت سے منسلک تنظیمیں اور افراد باہم متحد نہیں ہوتے ملت مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکتی ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے